فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

36631
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ پر تاکید کی اور اس سمجھوتے کو خلیج فارس کی سیکورٹی کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
انٹونیو گوترش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک آنلائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی سمجھوتے کے سامنے حائل مسائل و چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے اسکے تحفظ پر زور دیا۔ سلامتی کونسل کا یہ آنلائن اجلاس خلیج فارس کی صورت حال کے سلسلے میں روس کی تجویز پر تشکیل پایا تھا ۔
امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ھزار اٹھارہ کو عالمی برادری کی مخالفت اور ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی مکمل پابندی کئے جانے کے باوجود یکطرفہ طور پر اس سمجھوتے سے باہر نکلنے کا اعلان کر دیا اور اس کے بعد سے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
دونلڈ ٹرمپ کو امید تھی کہ ایران آخرکار امریکہ کے مد نظر ایک سمجھوتے پر دستخط کر دے گا لیکن نہ صرف واشنگٹن کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں بلکہ ایران نے یورپی فریق کی وعدہ خلافیوں کے بعد اس سمجھوتے پر عمل درآمد کو بتدریج معطل کر دیا۔

Add comment


Security code
Refresh