فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

40724
امریک دھمکیوں کے باوجود روس ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔یہ بات اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دی متری پولیانسکی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں اور اشخاص کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دی متر پولیانسکی کا کہنا تھا کہ امریکہ، روس یا کسی بھی دوسرے ملک کو یہ بتانے کا حق نہیں رکھتا کہ انھیں کیا کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی پولیس مین بننے کی کوشش نہ کرے۔
دی متری پولیانسکی نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ روس ایران کے ساتھ تجارت کر رہا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں ایران کے ساتھ رابطوں کے الزام میں دو چینی شہریوں اور چھے کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں۔
چین اور روس سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی خود سرانہ پابندیوں کی پیروی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh