پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کر دیا گیا۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت نے بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی کے کیس میں مسلم لیگ کے رہنما اور میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک لاکھ روپئے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تاہم وقت ختم ہو جانے کے باعث ان کے وکلاء کو مچلکوں کی جگہ ایک لاکھ روپئے نقد جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔
اس موقع پر عدالت میں اس وقت شدید بےنظمی دیکھنے میں آئی جب پی ٹی آئی اور نون لیگ کے وکلاء ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے لگے۔
دوسری جانب مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو۔
انھوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ صفدر کو گرفتار کر کے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں اختلاف پیدا کر دے گی -
مولانا فضل الرحمن نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح سے کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا اس سے پوری قوم شرمندہ ہے جب رینجرز نے ہوٹل میں ان کے کمرے کا دروازہ توڑا اس وقت ان کی اہلیہ مریم بھی وہاں موجود تھیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ضمانت پر رہا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 137