ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف عائد ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایران اپنی دفاعی ضرورتوں کیلئے ہر قسم کے ہتھیار اور فوجی ساز وسامان کسی بھی مشکل کے بغیر حاصل کر سکتا ہے اور اسی طرح اپنی پالیسی کے تحت دفاعی ہتھیار بر آمد بھی کر سکتا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں کہا کہ عالمی برادری کے لئے آج ایک اہم دن ہے، جس نے امریکی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور جوھری معاہدے کا دفاع کیا ۔
آج سے اسلامی جمھوریہ ایران کو اسلحہ اور دیگر اشیاء کی منتقلی اور اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ مالی اقدامات اور خدمات اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے علاقے میں داخلے یا آمد و رفت پر تمام پابندیاں جو پہلے ہی کچھ ایرانی شہریوں اور فوجی حکام پر عائد تھیں خود بخود ختم ہو گئی ہیں اور اسلحہ کی پابندی اور سفری پابندی کے حتمی اور غیر مشروط خاتمے کے لئے کسی بھی نئی قرارداد کو اپنانے کی ضرورت نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ کسی بیان یا کسی اور اقدام کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
اس بیان کے مطابق ایران کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد کسی بھی شکل میں تسلط اور دباؤ کو مسترد کرنا ہے۔ لہذا ایران نے مالی ، اقتصادی ، توانائی اور اسلحہ سازی سمیت کسی بھی شعبے میں کسی بھی طرح کی پابندیاں عائد کرنے کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ہے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایران کا نظریہ عوام کی عظیم مزاحمت اور قومی توانائیوں اور صلاحیتوں پر مبنی ہے۔
گزشتہ مہینوں کے دوران ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت بڑھانے کیلئے امریکہ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف لابنگ کی، کئی ملکوں کو ڈرایا اور دھمکی دی لیکن امریکہ، ایران کے مقابلے میں ناکام رہا اورہتھیاروں کی پابندی خود کار طریقے سے ایران کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے تین بجے ختم ہو گئی اور آج اتوار 18 اکتوبر کوامریکہ کی شکست اور ایران کی کامیابی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا۔
زندہ باد ایران: امریکہ کی شکست اور ایران کی کامیابی کا سورج طلوع ہوا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 166