جارح سعودی اتحاد نے جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز کے شہر ضالہ پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں کم سے کم ایک بچہ شھید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے الجوف کے علاقوں الخنجر اور المرازیق پر کئی مرتبہ بمباری بھی کی ہے۔ فوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دوھزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ھزار سے زائد یمنی شہری شھید اور ھزاروں زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
سعودی جارحیت میں 4 یمنی بچے شھید و زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 161