ھندوستان کے اقتصادی مرکز ممبئی اور اس کے نواحی علاقوں میں بڑے گرڈ میں خرابی کے باعث ایک بڑے علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے وزیر توانائی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بجلی کی عدم فراہمی، بحالی کے کام کے دوران ہونے والے تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہوئی۔
بجلی کی فراھمی منقطع ہونے کی وجہ سے ھزاروں مسافر ٹرینیں اور کالج کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے۔ ممبئی کے کالجوں میں آن لائن ہونے والے فائنل امتحانات کو ملتوی کردیا گیا۔
تاھم حکام کا کہنا ہے کہ اب شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ محکمہ ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کی آمد ورفت بحال کردی گئی ہے۔
ممبی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن اور بجلی کی بحالی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 163