www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

18888
امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا میں مبتلاء ہونے کے بعد ان کی جسمانی ۔حالت ٹھیک نہیں تھی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ان کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے اور اسی بنا پر ڈاکٹروں نے انھیں اسپتال میں ایڈمیٹ ہونے پر مجبور کیا۔
امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم جاری رکھنے کے لئے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے کوئی دوا استعمال نہیں کی ہے اور جو دوائیں استعمال بھی کی ہیں ان کا کورس پورا ہوچکا ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھرچین پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگایا اور بلاکسی ثبوت کے اس کا سرچشمہ اس ملک کو قرار دیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انھیں دو اکتوبر کو والٹر ریڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ پانچ اکتوبر کو اسپتال سے وائٹ ہاؤس آگئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh