پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اٹھارہ اکتوبر کو مزار قائد پر تاریخی جلسہ کرنے جا رہے ہیں اور حقیقی جمھوریت کے لئے جد وجہد ہوگی۔
کراچی بار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومتی انتقام کے خلاف ہم آج بھی جمھوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں –
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ میں بقول ان کے اتنا نا اہل وزیراعظم نہیں ملا - انھوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے اور ہم الزامات اور گرفتاری کی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں کیونکہ گرفتاری اور دھمکی ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے -
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک میڈیا اور پارلیمنٹ آزاد نہیں ہوگی اس وقت تک حقیقی جمھوریت نہیں آسکتی ان کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ کارساز کے موقع پر اٹھارہ اکتوبر کو کراچی سے آواز اٹھائیں گے –
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر یہ شدید حملہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب جمعے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انصاف لائرز فورم کے سیمینار سے خطاب میں اپوزیشن جماعتوں کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا تھا کہ بے روز گار سیاستداں اکٹھا ہوگئے ہیں جو قانون کی بالادستی کو نہیں مانتے انھہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے -
بلاول بھٹو زرداری کا موجودہ حکومت پر سخت حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 165