ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید تین ھزار سے زیادہ مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کو اپنی کورونا بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین ھزار پانچ سو بارہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے، جن میں ایک ھزار پانچ سو چودہ مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ کیا گیا۔
سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ انچاس ھزار نو سو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو نوے مریض جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد پچیس ھزار سات سو اناسی ہوگئی ہے ۔
ایران میں اب تک تین لاکھ چھیہتر ھزار پانچ سو اکتیس کورونا مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد تین کروڑ تینتیس لاکھ بیالیس ھزار سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے بارہ لاکھ سے زائد مریض جان کی بازی ہار گئے اور تقریبا دو کروڑ چھیالیس لاکھ چون ھزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
28 ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 153