فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اس ملک میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستانہ رویہ کی تازہ لھر کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا گیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی مظاھرہ کہ جس میں تین ھزار سے زیادہ افراد شریک تھے اور احتجاجی مظاھرین نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کے خلاف نعرے تحریر تھے۔
احتجاجی مظاھرین نے فرانس میں دیگر اقوام کے ساتھ مھر و محبت کے ساتھ زندگی گزارنے پر تاکید کی اور باھمی یکجھتی کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شھری کے حقوق کا برابری کی بنیاد پر لحاظ رکھا جائے۔
احتجاجی مظاھرین نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ اظھار یکجھتی کیا اور اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کی اور فرانس کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو منقطع کرے۔