www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

30504
عراق کے معروف سیاسی اور مذھبی رھنما مقتدی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عراق نہ مشرقی نہ مغربی اور نہ ہی غیر ملکیوں کی نو آبادی نہیں ہے بلکہ عراق ایک آزاد، خود مختار اور طاقتور ملک ہے۔
مقتدی صدر نے جمعہ کے روز بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے عراق میں سفارتی مراکز اور غیر ملکی وفود پر حملوں کیلئے فوجی اور سلامتی سے متعلق ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کی خراب صورتحال قانون کی حکمرانی اور حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
واضح رھے کہ گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh