عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کی صبح بغداد کے گرین زون کے الکرادہ علاقے کو تین مارٹر بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
عراقی ذرائع نے شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین میں دہشتگرد امریکی فوج کے لاجسٹیک کانوائے کو بھی حملے کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے اس لاجسٹک کانوائے کو صوبہ صلاح الدین کے شہر الدجیل کی ایک چیک پوسٹ کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
صابرین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے اس کانوائے میں نہایت حساس مواد لے جایا جا رہا تھا۔ عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے کانوائے اور چھاؤنیوں کو حالیہ دنوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون پرمارٹر حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 167