ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ نے اگر بدمعاشی دکھائی تو اسے ایران کے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر روحانی نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کسی بھی طرح سے امریکہ کی دھونس دھمکی میں نہیں آئے گا ۔ انھوں نے کہا کہ بیس ستمبر کو اقوام متحدہ میں ایران پر کچھ بھی مسلط کرنے میں امریکہ کی شکست ایران کی سفارتکاری کی تاریخ میں یادگار کے طور پر باقی رہے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے ہفتے کے روز دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ساری پابندیاں بحال ہو رہی ہیں۔ لیکن یورپی ٹرائیکا اور سلامتی کونسل کے اراکین نے اس کی مخالفت کی اور امریکا کو ناکامی ہوئی۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران سلامتی کونسل کے رکن ملکوں نے امریکہ کی غیر قانونی درخواست کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تمام فریق اگر اس معاہدے اور اس معاہدے میں بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرتے ہیں تو ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے۔
ایران کے صدر نے کہا کہ امریکہ ایران کے مقابلے میں بدمعاشی سے کوئی کام نہیں کر سکتا اور اسے ایران کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے مقابلے میں امریکی بدمعاشی نہیں چلے گی: صدر حسن روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 165