www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603532
اسلامی جمھوریہ ایران کے اسپیکر نے امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں ھوشیاری اور تدبر سے کام لینے اور اقدام کرنے پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے حالیہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی مزاحمت اور مقاومت کی وجہ سے دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوا تاھم ہمیں اس قسم کی سیاسی اور قانونی جنگ میں امریکہ کی شکست پر مطمئن نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ دشمن بعض غفلتوں کی وجہ سے پابندیوں کو سخت سے سخت اور پابندیوں کو نئی شکل دینے کی کوشش کرے گا۔
محمد باقر قالیباف نے 3 نومبر کو امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیلئے یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ امریکہ میں کون صدر بنتا ہے اس لئے کہ ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کیلئے امریکہ کی اصل پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔
پارلیمنٹ اسپیکر قالیباف نے ہفتۂ دفاع مقدس کی ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے 8 سالہ دفاع مقدس میں ایرانی عوام کی بہادری، شجاعت اور دلاوری کو یاد کیا۔
واضح رہے کہ 31 شھریور مطابق 21 ستمبر سے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے 31 شھریور 1359 شمسی یعنی ستمبر 1980 میں ایران پر حملے کا آغاز کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh