www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

638446
روس کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ نے اے بی ایم معاہدے سے نکل کر ھمیں الٹرا سپرسونک میزائل پروگرام کو ترقی دینے پر مجبور کر دیا ہے۔
صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ سن دوھزار دو میں امریکہ کی جانب سے اینٹی بلیسٹک میزائل ٹریٹی کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے حامل الٹرا سپر سونک میزائلوں کو ترقی دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ نئے روس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ہمارے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں جو اپنی طاقت و توانائی، رفتار اور نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے بے مثال ہیں۔
روس نے امریکہ کی میزائل شیلڈ کے جواب میں سن دوھزار انیس تک الٹرا سپر سونک میزائل سسٹم کنژال اور بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل آونگارڈ کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔
روس نے مذکورہ دونوں خطرناک اور تباہ کن ہتھیاروں کی تیاری مقررہ وقت پہلے ہی مکمل کر لی تھی اور سن دوھزار اٹھارہ میں ان کی رونمائی کر دی گئی۔

Add comment


Security code
Refresh