www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902731
ایران کے وزير خارجہ نے علاقے کے بعض ملکوں کے ساتھ غاصب صھیونی حکومت کے روابط کی برقراری کیلئے امریکی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو انتخابات کے لئے ایک فوٹو سیشن کی ضرورت ہے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے عرب امارات ، بحرین اور غاصب صھیونی حکومت کے درمیان نام نہاد امن معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ امن معاہدے دشمنوں کے درمیان نہیں بلکہ دیرینہ اتحادیوں کے درمیان ہوئے ہیں۔
انھوں نے لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو انتخابات میں کامیاب ہونے کے لئے ایک فوٹو سیشن کی ضرورت ہے اور اس کے داماد بیرڈ کوشنر نے علاقائی اتحادیوں کو ڈرا دھمکا کر ٹرمپ کے لئے فوٹو سیشن کی راہ ھموار کردی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے ستمبر کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تا کہ ان ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی جانب راغب کریں۔

Add comment


Security code
Refresh