www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

140274

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا کے تقریبا تین لاکھ پینتالیس ھزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کے روز ایران میں کورونا کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دو ھزار ایک سو انتالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار اڑتیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ ننانوے ھزار نو سو چالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو سولہ مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد تئیس ہزار انتیس ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاکھ چوالیس ھزار پانچ سو سولہ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جو اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے نو لاکھ بیس ھزار کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ تقریبا دو کروڑ دس لاکھ کورونا مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

Add comment


Security code
Refresh