ھندوستان میں عالمی وبا کورونا کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اس کی روک تھام کے لئے زیادہ جانچ پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے اور جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں گزشتہ تین دن میں ہر روز ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
ھندوستانی میڈیا نے وزارت صحت کے حوالے سے جمعہ کواعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 96 ھزار 551 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 62 ھزار 414 ہو گئی۔
اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 ھزار 880 مریض صحت یاب بھی ہوئے اور اس طرح اب تک 35 لاکھ 42 ھزار 663 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ اس دوران ایک دن میں کورونا سے ایک ھزار 209 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ھزار 271 ہو گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 11 ستمبر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ 10 ستمبر کو 11 لاکھ 63 ھزار 542 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کل جانچ 5 کروڑ40 لاکھ 97 ھزار 975 تک پہنچ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ھندوستان کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے برازیل کو پیچھے چھوڑ کے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
ھندوستان، کورونا سے ایک دن میں 1209 ہلاکتیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 153