www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

302321
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سیکورٹی خریدنے کے لئے صھیونی حکومت کا سہارا لیا ہے جبکہ اسرائیل خود اپنی سیکورٹی پوری نہیں کر سکتا ہے۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں ایک پروگرام میں کہا کہ ایران اور اب حال ہی میں عراق کے علاوہ خلیج فارس کے تقریبا سبھی ممالک، جمھوریت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان ممالک میں اپنے مستقبل کے تعین میں عوام کی شمولیت بہت ہی کم ہے۔
جواد ظریف نے تاکید کی کہ دنیا کے دیگر ممالک کی بہ نسبت خلیج فارس کے زیادہ تر ممالک میں ڈیموکرسی اور جمہوریت کی کمی ہے اور یہ خلیج فارس علاقے کی قوموں کے لئے ایک کمی اور مسئلہ شمار ہوتی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کے تقریبا تمام ممالک کے ایک دوسرے سے زمینی اختلافات ہیں اور اس کے علاوہ عرب ممالک کے غیر عرب ممالک سے بھی اختلافات ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh