ھندوستان میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ایک بار پھر ایک دن میں تقریباً 62 ھزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاھم اسی عرصہ میں 57 ھزار سے زائد مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی شفایابی کی شرح تقریبا 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ھندوستانی میڈیا نے پیر کی صبح صحت اور خاندانی بھبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61 ھزار 408 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 6 ھزار 348 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 57 ھزار 469 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 23 لاکھ 38 ہزار 35 ہوگئی ہے۔
تاھم یہ تشویش کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ھندوستان میں مزید 836 اموات کے بعد مجموعی ہلاک شدگان کی تعداد 57 ھزار 542 ہوگئی۔
اس عرصے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر بدستور ریاست مہاراشٹرا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے امریکا کے 58 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور برازیل میں 35 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
ھندوستان میں کورونا سے ایک دن میں 836 ہلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 192