جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے ایک رہائیشی گھر پر بمباری کر دی جس میں کم از کم دو خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کتاف شہر پر بمباری کی جس میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کتاف شہر کے العشاش علاقے کے ایک رہائیشی گھر کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
یمن کے المسیرہ چینل کا کہنا ہے کہ جس خاندان کو نشانہ بنایا گیا ہے اس سے پہلے بھی اسی خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
در ایں اثنا یمن کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبتور نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اقوام متحدہ، جارح ممالک کے جرائم کی پردہ پوشی کر رہا ہے۔
یمن، رہائیشی گھر پر سعودی اتحاد کی شدید بمباری، 2 خواتین جاں بحق
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 170