فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 19 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

405334
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔
ویانا میں عالمی تنظیموں میں ایران کے مستقل سفیر اور نمائندے کاظم غریب آبادی نے جاری ہفتے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے تہران دورے کی اطلاع دی ہے۔
انھوں نے سنیچر کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کا دورہ تہران، دونوں فریق کے درمیان تعاون کے تحت انجام پا رہا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے ایران کو آئی اے ای اے کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ رفائل گروسی کے تہران دورے سے دو طرفہ تعاون مضبوط ہوں گے۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے بھی ٹویٹ کر کہا کہ دو شنبہ کو ایران کا دورہ کریں گے اور اس ملک کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ اسلامی جمھوریہ ایران نے اب تک ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh