اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ تھران، پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ دوطرفہ اعتماد بحال کرنا چاھتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر نے آج تھران میں صدر جناب حسن روحانی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں صدر مملکت نے جنیوا کے حالیہ مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ تمام فریق اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ماضی کی راہ مناسب راہ نھیں تھی اور مذاکرات جاری رکھنے کےلئے بھتر طریقے موجود ہیں۔
صدر جناب حسن روحانی نے کھا کہ آج کی دنیا میں جیت ھار کی پالیسی ھرگز کامیاب نھیں رھی ہے اور سب کو دونوں طرف کی کامیابی کی فکر میں رھنا چاھیئے۔
انھوں نے کھا کہ اس صورتحال کے لئے ایران میں سیاسی عزم و ارادہ پایا جاتا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرتے ھوئے کھا کہ وہ دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں قانوں کے دائرے میں ہیں اور ھمارے پاس کوئي خفیہ پروگرام نھیں ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے کھا کہ ایران کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے تعلقات برقرار ھوئے ایک سو چالیس برسوں کا عرصہ پورا ھو رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ عالمی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی آنی چاھیے اور برن اس سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران کی مدد کرنے کو تیار ہے۔