ھندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں علیحدگي پسند تنظیم حزب المجاھدین کے سینئر کمانڈر کو گرفتار کرلیا گيا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ھندوستانی پولیس کے ترجمان نے کھا کہ حزب الجاھدین کے سینئرکمانڈر جنید کو جو کہ منظور اور ارشد کے فرضی ناموں سے بھی جانا جاتا تھا چودہ برس کی آنکھ مچولی کےبعد گرفتار کرلیا گيا۔
پولیس نے اسے بانڈی پورا کے علاقے میں اس کے خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کیا۔ ھندوستانی پولیس کے مطابق جنید کشمیر کنٹرول لائن پار کرنے میں علیحدگي پسند عناصر کی مدد کیا کرتا تھا۔
گذشتہ مھینے گانڈر لال علاقے میں پولیس کے ساتھ اس کی جھڑپيں ھوئي تھیں لیکن وہ جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ھوگیاتھا۔ ان جھڑپوں میں پانچ ھندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب المجاھدین کے کمانڈر کے پاس سے کچھ ھتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ھوا ہے۔