فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کھا ہے کہ رھبر انقلاب اسلامی کے مد نظر فاتحانہ لچک،

ملت ایران کے اپنے حقوق سے چشم پوشی کرنے کے معنی میں نھیں ہے۔
 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل محمد علی جعفری نے آج ایران کے شمال مشرقی علاقے بجنورد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک تقریب میں فاتحانہ لچک کے بارے میں رھبر انقلاب اسلامی کے ارشادات کے حوالے سے بعض لوگوں کی جانب سے انحرافی نکات کو سامنے لانے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ فاتحانہ لچک کا مطلب کمزور موقف نھیں ہے اور فاتحانہ ھونا اسلامی جمھوریہ ایران کے طاقتور موقف کا پتہ دیتا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ لچک کے معنی یہ ہیں کہ اسلامی جمھوریہ ایران جنگ کے درپے نھیں ہے تاکید کی کہ یہ لچک دشمنوں کے لئے ایک موقع ہے تا کہ وہ مختلف زاویوں میں ایران کے حق کی طرف توجہ دیں۔
بریگیڈیر جنرل جعفری نے وضاحت کی کہ رھبر انقلاب اسلامی نے فاتحانہ لچک کا موضوع کو پیش کر کے یہ موقع دیا ہے تاکہ ایران کے بارے میں مغرب کے موقف کو ٹھیک ٹھاک طریقے سے جانچا جائے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ ایران کے عوام رھبر انقلاب اسلامی اور بانی انقلاب اسلامی کے نظریات سے مکمل طور تر آشنا ہیں کھا کہ ملت ایران مختلف مسائل میں اپنے حقوق کے لئے ڈٹی رھے گی۔
بریگیڈیر جنرل جعفری نے کھا کہ آج ایران کی تمام فورسز انقلاب اسلامی کے تمام شعبوں میں اپنی جان فدا کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور اس سلسلے میں وہ اپنی کسی بھی کوشش سے دریغ نھیں کریں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh