حماس رھنما عزت رشق کا کھنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں غاصب صھیونی محاصرے اور ظلم و ستم کی وجہ سے
وھاں انسانی بحران کھڑا ھو گیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ اگر اس مسئلے کا جلد از جلد سدباب نھیں کیا گیا تو غزہ کی مظلوم عوام ایسے بڑے سانحے سے دوچار ھو گی کہ جس کی مثال تاریخ میں لڑی گئی جنگوں میں بھی نہ ملے گی۔
عزت رشق نے کھا کہ فلسطین کی عوام ابھی بھی اپنے، امت عربی اور امت اسلامی کے دفاع کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔ انھوں نے کھا کہ مصری فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی انتھائی غیر عاقلانہ ہے، فلسطین کی منتخب حکومت اور انٹیلیجنس ادارے ھر وقت اس بات پر تیار ہیں کہ مصر میں امن و امان کے قیام کے لئے مصری حکومت کی ھر ممکن مدد کریں۔