فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی صدر باراک اوباما نے سرکاری اداروں میں 17 سال بعد ھونے والے شٹ ڈاون کے باعث ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

جب کہ امریکی صدر کی انڈونیشیا میں ھونے والی ایپک اور برونائی میں ھونے والی کانفرنس میں شرکت بھی غیریقینی ہے۔
درایں اثناء امریکی صدر باراک اوباما نے امریکہ کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کیلئے کانگریس سےاپیل کی ہے کہ وہ بجٹ منظور کرے تا کہ حکومتی محکموں کی بندش کا خاتمہ ھو۔ تاھم امریکی صدر باراک اوباما نے کھا کہ وفاقی محکموں کی بندش یا "شٹ ڈائون" کے خاتمے کے لیے حزب اختلاف کی جانب سے ھیلتھ کیئر کے قانون میں تبدیلی کی شرط تسلیم نھیں کی جا سکتی۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوباما نے شٹ ڈائون کا ذمہ دار رپبلکن جماعت کو ٹھہراتے ھوئے کھا کہ اس کی وجہ سے شٹ ڈائون ھوا ہے۔
واضح رھے کہ امریکا میں بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ھونے کے باعث وائٹ ھاؤس نے سرکاری محکموں کو شٹ ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے جس کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین بے روزگارھو گئے ہیں اور امریکہ سخت ترین مالی بحران سے دوچار ھو گیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh