بحرین میں جمعیت وفاق اسلامی نے کھا ہے کہ ایک برس سے طبی عملے کی گرفتاریوں سے پتہ چلتا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت،
تشدد پسند حکومت ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی بحرین نے ایک بیان میں طبی عملے کے بعض افراد کی گرفتاری کا ایک برس پورا ھونے کے موقع پر ایک بیان جاری کرکے کھا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ آل خلیفہ کا تشدد آمیز رویہ اس حکومت کے ظالمانہ چھرے سے نقاب اٹھا دیتا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نہ صرف طبی عملے کے افراد کے خلاف انتقامی کاروائیاں کررھی ہے بلکہ جیل سے رھا ھونے والے بعض ڈاکٹروں کو کام سے روک رھی ہے۔
ھیومن رائٹس واچ نے بھی ایک بیان میں بحرین میں گرفتار کئے گئے ڈاکٹروں اور نرسوں کی رھائي کا مطالبہ کیا ہے۔ آل خلیفہ کی حکومت نے گذشتہ برس متعدد ڈاکٹروں اور نرسوں کو مظاھرین کا علاج کرنے کے جرم میں دومھینے سے پانچ برس تک کی قید کی سزا ئی ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ ملت بحرین نے بدھ کی رات مختلف علاقوں میں مظاھرے کرکے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاھرین نے آل خلیفہ کی حکومت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور آل خلیفہ کے بادشاہ کو ملت بحرین کے مسائل کا ذمہ دار قراردیا۔ مظاھرین نے قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے خاتمے اور انھیں فوری طور پر رھا کئے جانے کے مطالبات پر زوردیا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔