اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراھی اجلاس کے موقع پر
ھندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ھونے والی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔
بان کی مون نے ھندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ھونے والی گفتگو میں ھندوستان کے علاقائی کردار پر زور دیتے ھوئے نیپال، بنگلہ دیش ، سری لنکا، مالدیپ اور ميانمار میں علاقائی پیش رفت پر بات چیت کی۔
واضح رھے کہ گزشتہ اتوار کو ھندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ان کے پاکستانی ھم منصب نواز شریف کے درمیان ھونے والی ملاقات میں فریقین نے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔
بان کی مون نے اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے علاوہ افغانستان کی سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی میں ھندوستان کی اھم شراکت کی ترغیب بھی دلائی۔