عراق کے شھر حلہ کے قریبی علاقے مسیب میں شیعوں کی مسجد پر ھونے والے خود کش حملے میں مسجد کی چھت گر گئی
جس کے باعث ۵۷ مومنین شھید اور زخمی ھوئے ہیں۔
جنوب بغداد میں واقع مسیب کے علاقے میں شیعوں کی ایک مسجد میں خود کش حملہ کیا گیا جس میں ۳۰ افراد شھید اور ۲۷ زخمی ھوئے ہیں۔
یہ خود کش حملہ اس وقت کیا گیا جب مسجد میں ایک مجلس ترحیم کا پروگرام منعقد ھو رھا تھا اور لوگوں کی بھیڑ بھاڑ تھی۔
مسجد پر کئے گئے اس خود کش حملے کے باعث مسجد کی چھت بھی گر گئی اور مسجد میں موجود مومنین حضرات ملبے کے تلے دھب گئے۔
واضح رھے کہ عراق میں شیعوں کی مساجد، امام بارگاھوں اور ان کے مذھبی پروگراموں کو مسلسل دھشتگردانہ حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رھا ہے تاکہ اس ملک میں شیعہ سنی اختلاف کی ھوا پھیلائی جائے۔