www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر کے مختلف شھروں میں ایک بار پھر معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں مظاھرے شروع ھوگئے۔

مصر کے مختلف علاقوں میں راتوں میں مظاھرے ھو رھے ہیں جن میں معزول صدر کی بحالی کا مطالبہ کیا جارھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کی رات کو قاھرہ کے المعادی محلے میں کرفیو کے باوجود مظاھرے ھوئے ۔
مظاھرین نے معزول صدر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ھوئے فوج کے سربراہ عبدالفتاح سیسی کے خلاف نعرے لگائے۔
صوبہ جیز میں بھی گذشتہ رات مظاھرے ھوئے جن میں فوج کی مذمت میں نعرے لگائے گئے۔
ادھر شھر سوئز میں بھی عوام نے کرفیو توڑ کر مظاھرے کئے۔ مظاھرین نے فوج سے واپس بیرکوں میں جانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رھے کہ مصر کی فوج نے تین جولائي کو منتخب صدر مرسی کو معزول کرکے آئين بھی معطل کردیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh