صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ ایران ایٹمی ھتھیار بنانے کی کوشش نھیں کر رھا ہے اور وہ ایران کے ایٹمی مسئلے کو حل کرنے
کے سلسلے میں مکمل اختیارات رکھتے ہیں۔
صدر مملکت نے امریکہ کے این بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ھوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران ایٹمی ھتھیار تیار نھیں کر رھا ہے اور وہ کبھی بھی ایسی کوشش نھیں کرے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئندہ ھفتے نیویارک جانے والے ہیں، کھا کہ امریکی صدر باراک اوباما کا ملنے والا خط مثبت اور تعمیری لھجے کا حامل ہے۔