لبنان میں شام کے سفیرعبد الکریم علی نے جنگ مخالف کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کھا ہے کہ شام مخالف صھیونی، تکفیری اور امریکی محاذ
عنقریب نابود ھوجائے گا اور شام سربلند اور پائداررھےگا۔
شام کے سفیر نے کھا کہ شامی قوم اورحکومت کے خلاف ھر قسم کے پیشرفتہ ھتھیار استعمال کرنے کے لئے دھشت گردوں کو دیئے گئے ہیں ۔
شام کے سفیر نے روس، چین اور ایران کا شکریہ اداکرتے ھوئے کھا کہ روس، چین اور ایران نے شام کے خلاف جنگ کو روکنے کے لئے بھت کوشش کی اور اس میں انھیں کامیابی بھی ملی ۔
اس کانفرنس میں روس کے سفیر نے بھی شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ روس شام کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف ہے اور امریکہ و اس کے اتحادیوں کو دھشت گردوں کی حمایت بند کردینی چاھیے۔