www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اپنے شامی ھم منصب بشار اسد کے نام ایک پیغام میں کھا ہے کہ ان کا ملک شام کی ھر طرح کی حمایت کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے اپنے ایک خصوصی نمائندہ کے ذریعہ شام کے رھنما صدر بشار اسد کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔ جس میں کھا گیا ہے کہ روس ، شام پر بیرونی جارحیت کی صورت میں اس ملک کی سرزمین پر کوئی بھی بم یا میزائل نھیں گرنے دے گا اور شام کے ساتھ ایک ھی صف میں کھڑا ھوگا۔
واضح ھو کہ روس، شام کے خلاف کسی بھی قسم کی بیرونی فوجی کاروائی کے خطرناک نتائج کا انتباہ دے چکا ہے۔
اسی کے ساتھ ماسکو نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے سلسلہ میں احتیاط سے کام لے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔
 

Add comment


Security code
Refresh