www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر میں تکفیری وھابیوں کے ھاتھوں شھید ھونے والے شیعہ عالم دین دین شیخ حسن شحاتہ کی مجلس ترحیم گزشتہ شب کویت کے دار الحکومت

 کے علاقے " بنید القار" میں منائی گئی مجلس کے اختتام پر سلفی تکفیریوں نے شرکاء پر دھاوا بول دیا۔
کویت کے سابقہ پارلیمنت ممبر "صالح عاشور"اور اس شھر کے شیعوں کی جانب سے امام بارگاہ "عاشور" میں منعقدہ مجلس ترحیم کے اختتام پر اس ملک کے سلفی وھابیوں نے شرکت کرنے والوں پر بعنوان اعتراض حملہ کر دیا۔
سلفی تکفیری یوں تو تمام شھداء اور مرحومین کے لیے مجلس ترحیم منعقد کرنے پر معترض ہیں ھی تاھم شیخ حسن شحاتہ سے انھیں خاص الرجی پائی جاتی ہے چونکہ انھوں نے اپنی پوری زندگی وھابیت کے خلاف جنگ کی تھی اور آخر کار وھابیوں کے بھیمانہ حملات کا نشانہ بنے تھے۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجہ میں کویت کے چند شیعہ افراد زخمی ھوئے ہیں۔
کویت کے سابقہ پارلیمنٹ ممبر صالح عاشور کا کھنا ہے: ھم ایسے ملک میں جی رھے ہیں جو تمام ادیان کو اپنے مراسم انجام دینے کی آزادی دیتا ہے۔ ھم نے کسی دھشتگرد کی مجلس نھیں منائی، شیخ شحاتہ کوئی دھشتگرد نھیں تھے، انھوں نے کویت کے ساتھ کوئی برا نھیں کیا شیخ شحاتہ کا جرم صرف اتنا تھا کہ انھوں نے ھمیشہ اپنے اعتقادات کا دفاع کیا۔
" حزب العدالہ و السلام" نے ایک بیان جاری کر کے سلفیوں کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
واضح رھے کہ شب پانزدھم شعبان مصر کے صوبہ" الجیزہ" کے علاقے ابو مسلم میں ولادت امام زمانہ (عج) سے متعلق منعقدہ پروگرام پر حملہ کر کے شیخ حسن شحاتہ اور ان کے بھائی سمیت ۵ افراد کو شھید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh