امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے رپورٹ دی ہے کہ قطر نے شام کے باغیوں کو اینٹی ایرکرافٹ میزائیل فراھم کئے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہےکہ اوباما انتظامیہ نے اپنے عرب اتحادیوں سے کھا تھا کہ شام کے باغیوں کو اینٹی ایرکرافٹ میزائل فراھم نہ کئےجائيں جو کندھے پر رکھ کر داغے جاسکتے ہیں کیونکہ یہ ھتھیار القاعدہ کے ھاتھ لگ سکتےہیں اور ان سے مسافر طیاروں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
اس اخبار کے مطابق قطر نے امریکہ کی یہ درخواست نھیں مانی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قطر نے شام کے دھشتگردوں کو اینٹی ایرکرافٹ میزائيل کے دوکھیپ فراھم کئےہیں۔ واضح رھے امریکہ نے ایسے عالم میں یہ ریاکارانہ دعوی کیا ہےجبکہ خود اس نے سی آئی اے کو شام کے دھشتگردوں کو مختلف ممالک سے ھتھیار فراھم کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر برژنسکی کے مطابق شام میں جاری بحران کا بنیادی سبب امریکہ ھی ہے۔