www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عراق پر لاگو پابندیاں ختم کرنے کا خیرمقدم کرتےھوئے ملک کے

 داخلی حالات کی اصلاح پر تاکید کی ہے۔ اصوات العراق ویب سائٹ کے مطابق نوری مالکی نے کھا ہےکہ حکومت نے عوام کی حمایت سے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب پابندیوں کے خاتمے کےبعد ھمیں ملک میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لانی ھونگي اور داخلی حالات کو سدھارنا ھوگا۔ انھوں نے کھاکہ علاقائي حکومتوں کےساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے موقعوں سے فائدہ اٹھانا چاھیے اور دھشتگردی کے خلاف عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنی چاھیے۔ ادھر عراق کے وزیر خارجہ ھوشیار زیباری نے بھی پابندیاں اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتے ھوئے کھاکہ سلامتی کونسل کا یہ اقدام عراق اور اقوام متحدہ کے تعلقات میں ایک تاریخي موڑ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےکویت پر صدام کے حملے کےبعد پیدا ھونے والے مسائل کو اقوام متحدہ کے منشور کی چھٹی شق کے مطابق حل کئے جائيں اور تمام ملکوں کو عراق کے ساتھ مفاھمت آمیز طریقے سے مسائل حل کرنے چاھیئں۔ انیس سو نوے میں کویت پر صدامی فوج کے قبضے کےبعد اقوام متحدہ نے عراق پر وسیع پابندیاں لگادی تھیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh