www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات ميں فوج کے آپريشن ميں سو سے زائد دھشتگرد ھلاک ھوئے ہيں -

دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کي فوج نے دمشق کے جنوبي مضافات ميں ايک آپريشن ميں ايک سو دس دھشتگردوں کو ھلاک کيا ہے -
اسي کے ساتھ دمشق کے شمال مغرب ميں واقع برزہ نامي علاقے ميں بھي فوج نے مغرب کے حمايت يافتہ دھشتگردوں کے خلاف آپريشن شروع کرديا ہے - اس رپورٹ کے مطابق فوجيوں نے برزہ، القابون اور الحجرالاسود نامي علاقوں ميں بھي دھشتگردوں کے خلاف آپريشن ميں نماياں کاميابي حاصل کي ہے -
شام کي فوج نے دمشق کے مضافات ميں مغرب کے حمايت يافتہ دھشتگردوں کے خلاف گزشتہ ھفتے سے آپريشن شروع کيا ہے اور بھت سے علاقوں کو ان کے تسلط سے آزاد کراليا ہے - شام کے فوجيوں نے دمشق کے جنوبي مضافات ميں اسلحے اور گولے بارود سے بھرے دھشتگردوں کے ايک ٹرک کو روک کر اس پر قبضہ کرليا -
اس ٹرک سے اسرائيلي لاؤ ميزائل، ھيوي مشين گن کي گولياں ، رات ميں ديکھنے والي دوربينيں اور دواخانوں سے چرائي گئي دوائيں برآمد ھوئي ہيں -
شام ميں مارچ دو ھزار گيارہ سے مختلف ملکوں کے دھشتگرد دمشق حکومت کے خلاف جنگ ميں مصروف ہيں جنھيں امريکا، برطانيہ، فرانس، اسرائيل، ترکي ، سعودي عرب اور قطر کي ھمہ گير مالي اور اسلحہ جاتي حمايت حاصل ہے -
امريکا شام ميں بشار اسد کي حکومت کو جو اسرائيل مخالف مزاحمت کي ايک اھم کڑي ہے ، ختم کرکے اپني پٹھو حکومت لانا چاھتا ہے تاکہ غاصب صھیوني ریاست محفوظ ھوجائے.
 

Add comment


Security code
Refresh