www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکہ عالمی سطح پر دھشتگردی کو فروغ دینے کیلئے دھشتگردوں کوتربیت دے رھا ہے۔

دنیامیں دھشتگردی کے فروغ پر جھاں عوام پریشان ہیں اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند ھو رھا ہے۔ وھیں اب امریکی عوام اور ذرائع پر یہ واضح ھو چکا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر عالمی امن کو تباہ کرنے پر تلا ھوا ہے اورشام میں براہ راست مداخلت کر کے شامی باغیوں کو کئی مھینوں سے تربیت دے رھا ہے۔
امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز گزشتہ سال نومبر سے شامی دھشتگردوں کو تربیت دے رھی ہیں۔
امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے امریکی عھدے دار اور دھشتگردوں کے سرغناؤں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادارے اردن اور ترکی میں شامی باغیوں کو تربیت دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق باغیوں کو طیارہ شکن اور ٹینک شکن ھتھیار چلانے کی تربیت دی جاتی ہے۔دوھفتے کے کورس میں 20 سے 45 افراد شریک ھوتے ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کچھ عرصے قبل شامی باغیوں کو ھتھیار فراھم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں تاھم اس اعلان سے پھلے بھی تربیتی پروگرام جاری تھا۔ وائٹ ھاوس اور سی آئی اے نے اس خبرکے انکشاف پرکسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh