www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پشاور؛ جامعۃ الشھید عارف الحسینی کی جامع مسجد میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے لیے مومنین جمع تھے کہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سے 

لیس ایک شخص نے مسجد میں داخل ھوتے ھی نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی اور ھجوم کے درمیان گھس کر دھماکہ کر دیا۔
پشاور کے علاقے فیصل کالونی میں قائم جامعۃ الشھید عارف الحسینی کی جامع مسجد میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے لیے مومنین جمع تھے کہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک شخص نے مسجد میں داخل ھوتے ھی نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی اور ھجوم کے درمیان گھس کر دھماکہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق کم سے کم ۱۸ افراد شھید اور ۴۰ سے زیادہ زخمی ھوئے۔
کھا جاتا ہے کہ خود کش حملہ آور نے تقریبا آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد اپنے ساتھ باندھ رکھا تھا جس کی بنا پر اتنا بھیانک دھماکہ ھوا۔
اس دھماکہ میں علامہ شھید سید عارف حسین حسینی کے پوتے سید محمد مھدی حسینی بھی شھید اور ان کے بھائی شدید زخمی ھوئے ہیں۔
اس دھماکے کے بعد علاقے کے ھزاروں افراد نے احتجاجی مظاھرہ کر کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
حکومتی عھدہ داروں نے صرف حملہ کی مذمت کی ہے جبکہ ابھی تک حکومت کی طرف سے حادثہ کو وجود میں لانے والوں کے خلاف کسی ٹھوس اقدام کی اطلاع موصول نھیں ھوئی ہے۔
تاھم کسی نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh