کینیڈا کے مسلمان اسٹوڈنٹس نے اس ملک میں اسلام کے فروغ کے لیے ایک مھم کا آغاز کیا ہے۔
کینیڈا کے شھر رگینا میں مسلمان اسٹوڈنٹس دین اسلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے اس ملک کے مختلف سکولوں میں جاکر اسلام اور اسلامی ثقافت کے بارے گفتگو کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ھدی سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے یہ اسٹوڈنٹس دیگر سکولوں میں جا کر اسٹوڈنٹس کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں تاکہ دین اسلام کے بارے میں ان کی معلومات میں اضافہ ھو سکے۔
اس مھم میں ایک اھم ترین مسئلہ پردے کا موضوع ہے کہ جس کے بارے میں بحث وگفتگو کی جاتی ہے اس کے علاوہ ایک موضوع حلال کھانوں کاہے کہ جو مسلمانوں کے لیے بھت زیادہ اھمیت رکھتا ہے لھذا مسلمان اسٹوڈنٹس وضاحت کرتے ہیں کہ سور کا گوشت کیوں حرام ہے اور مسلمان اپنے کھانوں میں اس گوشت سے کیوں استفادہ نھیں کرتے ہیں؟
یاد رھے کہ اس وقت رگینا شھر میں تین سے پانچ ھزار مسلمان زندگی بسر کر رھے ہیں۔