اصول مھدویت کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے آیت اللہ العظمیٰ جعفرسبحانی نے دنیا میں رونما ھونے والے انقلابات کی طرف اشارہ کیا اور یہ سوال اٹھایا کہ کیوں وہ انقلاب جو انبیاء علیھم السلام حتی پیغبر اکرم (ص) کے واسطے رونما ھوئے وہ عالمی انقلاب نھیں تھے؟
انھوں نے کھا: مشرقی ایشیا ھندوستان اور چین بت پرستوں سے بھرا ھوا ہے اور مغرب میں عیسائیت ہے اور افریقہ کے چند ایک ممالک اور ایشیا کے کچھ ممالک میں اسلام کا نام ہے۔ انھوں نے یہ بات بیان کرتے ھوئے کہ دین اسلام پوری دنیا کے لیے آیا ہے اور اللہ کا آخری دین ہے کھا: ان تمام انقلابات میں سے اللہ نے صرف آخری زمانے کے انقلاب کا وعدہ دیا ہے کہ وہ عالمی انقلاب ھو گا اور اس کے ذریعے انبیاء کی بعثت پایہ تکمیل کو پھنچے گی۔
شیعوں کے مرجع تقلید نے اس یہ کریمہ «وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فىِ الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ الصَّلِحُون» (انبیاء/105) ( بتحقیق ھم نے توریت کے بعد زبور میں لکھ دیا کہ زمین کے وارث میرے صالح بندے ھوں گے) کی طرف اشارہ کیا اور کھا: سنت الھی یہ ہے کہ اللہ کے صالح بندے دنیا کے وارث بنیں، قرآن کریم کی پیشن گوئیاں قطعی ہیں اور قرآن نے یھاں پر مستقبل کی خبر دی ہے۔
حوزہ علمیہ کے بزرگ استاد نے یہ بیان کرتے ھوئے کہ تمام انقلابوں کے خاص شرائط ھوتے ہیں کھا: امام زمانہ (ع) کے انقلاب کے کچھ خاص شرائط ہیں پھلی شرط ثقافتی تکامل ہے جب تک انسان ثقافتی اور عقلانی میدان میں کمال حاصل نھیں کرے گا یہ انقلاب رونما نھیں ھو سکتا انسان کی عقل اتنی بالیدگی حاصل کر چکی ھو کہ وہ اس انقلاب کو قبول کرنے کے لیے تیار ھو۔
آیت اللہ سبحانی نے صنعتی انقلاب کو امام زمانہ کے انقلاب کی دوسری شرط قرار دیا اور کھا: ھماری روایتوں میں صنعتی انقلاب کی طرف اشارہ ھوا ہے۔ انھوں نے کھا فتحعلی شاہ کے دور حکومت میں فرانس سے ایرانی حکومت کے دربار میں ایک خط آیا دربار میں اس کا ترجمہ کرنے والا کوئی نھیں تھا اور آخر کار بغداد میں ایرانی قونصلٹ خانے میں ترجمہ کے لیے بھیجا گیا۔ ایسے شرائط میں انقلاب نھیں لایا جا سکتا شرائط ایسے ھوں کہ جب امام کوئی پیغام دیں تو فورا پوری دنیا میں نشر ھو۔
انھوں نے تیسری شرط کو انتظار فرج قرار دیتے ھوئے کھا: انتظار کا مطلب یہ نھیں ہے کہ ھاتھ پر ھاتھ رکھ کے بیٹھ جائیں اور اللہ سے کھیں خدایا امام کو بھیج دے۔ یہ بھی اپنی جگہ کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن انتظار فرج اس سے بالاتر کیفیت کا نام ہے۔ انتظار فرج کا مطلب امام کے ظھور کے لیے زمین ھموار کرنا ہے۔
آیت اللہ سبحانی کی نگاہ میں: انقلاب امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے تین بنیادی شرائط
- Details
- Written by admin
- Category: خاص موضوعات
- Hits: 1352