قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: "أفَضـلُ الاَعْمَالُ مِنْ اُمَّتِيْ اِنْتَظَارُ الْفَرَج" میری امت میں سب سے زیادہ افضل ترین عمل انتظار فرج ہے۔۔ آج ھم اس شخصیت کا ذکر کریں گے جس کا انتظار رسول اللہ کی امت کا بھترین عمل قرار دیا گیا ہے مگر ایک ایسا انتظار کہ جس کا انتظار کیا جارھا ھو وہ خود اس انتظار میں ہیں کہ کب انھیں اِذن ظھور ملے گا اور وہ آئیں اور دوستان خدا کو فتنہ عصر سے نجات دلائیں ۔۔۔۔۔
انتظار کیسا ھونا چاھیئے ۔۔۔۔۔؟؟؟؟
کیا ھم واقعی منتظر ہیں۔۔۔۔؟؟؟؟
آئمہ کی نظر میں حقیقی منتظر کون ہے۔۔۔۔؟؟؟
انتظار اور ھماری ذمہ داری۔۔۔۔...!!!!!
انتظارکیا ہے ۔۔۔۔۔۔!!!!!!!
ایک ایسا انتظار کہ
جو راتوں کی تاریکیوں میں آپ کی نیند کو غارت کردیتا ہے،
آپ کی آہ و نالا و فریاد اٹھتی ہے کہ ھمارے لئے ھمارے امام (عج) اتنے غمزدہ اور ناراحت ہیں، آیا ھم بھی اپنے امام (عج) کے لئے اتنے پریشان اور غمزدہ ہیں ۔۔۔۔؟؟؟؟
انتظار کہ جس کے ذریعے سے ایک منتظر انقلاب مھدی (عج) کے عملی مرحلے میں داخل ھو ۔۔۔۔۔۔۔
انتظار کہ جس کے ذریعے سے ایک منتظر مھدوی معاشرہ قائم کرنی کی کوشش کرے۔۔۔۔۔۔۔
منتظر آئمہ کی نظر میں:
امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتے ہیں:
دیندار و مخلص لوگ آپ (عج) کے ظھور کے لئے اتنے مشتاق ہیں جیسے شام کو لوٹنے والا پرندہ اپنے گھر کو آنے کے لیئے مشتاق ھوتا ہے کیا ھم اتنے پریشان ہیں ۔۔۔۔؟؟؟
کیا ھم واقعی منتظر ہیں۔۔۔؟؟؟
مرحوم آیت اللہ تقی بھجت (رح)، حاج محمد علی فشندی ایک عارف ربانی انسان تھے ان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب حاج محمد علی فشندی نے امام (عج) سے ملاقات کی، تب حاج علی فشندی نے مولا (عج) کی بارگاہ میں عرض کیا کہ:
مولا (عج) لوگ آپ سے توسل کر رھے ہیں
آپ کا انتظار کر رھے ہیں۔۔
آپ کے چاھنے والے آپ کا انتظار کر رھے ہیں اور آپ ظھور ھی نھیں کر رھے ہیں
وہ سخت پریشان ہیں حالات سے۔۔۔۔۔
امام (عج ) نے دل کو ھلا دینے والا غمگین کردینے والا جواب دیا
"دوستان ما ناراحت نیستند "
میرے دوست میرے لئے غمگین نھیں ہیں"
اگر ھمیں کوئی پکارتا ہے تو بھی اپنی حاجت کے لئے پکارتا ہے:
امام (عج) نے باقاعدہ شکایت بھی کی کہ اگر ھمیں کوئی پکارتا ہے تو بھی اپنی حاجت کے لئے پکارتا ہے:
عاشقان محمد و آل محمد محبتوں کے بڑے دعویدار ہیں باقی ھر کوئی اپنی اپنی حاجت رکھتا ہے
کسی کو شادی کا مسئلہ ہے
کسی کو اولاد کا مسئلہ ہے
کسی کو اپنی نوکری کا مسئلہ درپیش ہے، امام زمانہ (عج) کو اگر کوئی پکارتا ہے تو کاروبار کے لئے، اپنی پریشانی کے لئے
امام قائم آل محمد (عج) کی پریشانی ھم میں سے کسی کو نھیں پتہ، ان کی پریشانی ھم اپنے پریشانی نھیں سمجھتے ۔۔۔!!!!!!!
آیت اللہ تقی بھجت (رح) فرماتے ہیں کہ:
اگر ھماری سب پریشانیاں ختم ھو جائیں اور ھر چیز دستیاب ھوجائے تو کیا ھم امام کو یاد کرینگے ۔۔۔...؟؟؟؟؟
ذرا سی قتل و غارت گری دیکھتے ہیں
امن و امان ختم ھوتا دیکھتے ہیں تو پریشانی آجاتی ہے تب کھتے ہیں کہ العجل العجل مولائی (عج)
اگر ھم کو سکون امن و امان سب چیزیں مھیا ھوں تو امام (عج) تو ہم امام کے ظھور کے لئے دعا کرنا چھوڑ دینگے
انتظار کون سی خصوصیات پیدا کرتا ہے:
انسان کو ایک ذمہ دار شخص بناتا ہے
انسان میں ایک جوش و ولولہ پیدا کرتا ہے
انسان کو ایک ایسی قوت عطا کرتا ہے جس سے وہ مشکلات کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرسکے
انسان کو صبر و استقامت کا درس دیتا ہے
انتظار اور ھماری ذمہ داری
ھمیں کیا کرنا چاھیئے امام (عج) کے غیبت میں ایک منتظر کیا کریں کون سے عمل سر انجام دے۔۔۔۔
معرفت:
امام (عج) کی غیبت میں سب سے پہلے ھمیں اپنے وقت کے امام (عج) کی معرفت ھونی چاھیئے، معرفت یعنی امام (عج) مجھ سے کیا چاھتے ہیں، امام (عج) کا غم کیا ہے
امام (عج) کی خوشی اور رضامندی کن چیزوں میں ہے۔
سپردگی:
زمانہ غیبت میں خود کو مولا کے سامنے ھر وقت سر تسلیم خم رکھنا، اپنے ھر عمل کو جانچنا، امام (عج) کی رضامندی اور خوشنودی کے لئے اپنے اعمال سر انجام دینا۔
جلد بازی اور اپنے بات کو امام (عج) کے فرامین پر مقدم نہ کرنا ھمیشہ اپنے سوچ میں تازگی رکھنا۔
محبت:
امام (عج) کو یاد کرکے امام (عج) کی دوری پر گریہ کرنا
امام (عج) کے دوستوں سے دوستی اور دُشمنوں سے دشمنی
امام (عج) کے دوستوں کی پریشانیاں دور کرنا ان کی مدد کرنا
ذکر:
اس ھر محفل اور مجلس میں شرکت کرنا جو امام (عج) کی یاد میں ھو
انتظار:
امام کے ظھور کے نزدیک جانا امید رکھنا
ظھور کی علامات کو اپنے ذھن نشین کرنا اور اس کا مشاھدہ کرتے رھنا
ظھور کے لئے دعا کرتے رھنا
نصرت کے لئے آمادہ رھنا
حاضر ھونے کا احساس
پرھیزگاری
خدایا ھمارے امام (عج) کا جلد ظھور فرما۔ (آمین)
تحریر: قمر عباس غدیری
انتظاراور ھم
- Details
- Written by admin
- Category: خاص موضوعات
- Hits: 1069