www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

655718
موبائیل ایسی چیز نھیں جو پانی کے علاوہ کسی اور چیز سے پاک ھو سکے ۔
اگر موبائیل واٹر پروف ہے تو اسے پاک کرنا تو بھت آسان ہے ، عین نجاست کو ھٹانے کے بعد آب قلیل سے دو بار اور آب جاری سے ایک بار اس پر پانی ڈالنے سے پاک ھو جائے گا ۔
لیکن اگر موبائیل واٹر پروف نھیں ہے تو اس کو پاک کرنا ضروری نھیں ، کافی ہے موبائیل کو کور میں رکھ لیں ، تاکہ اس کی نجاست سرایت نہ کرے ۔ ایسی صورت میں کور کے اندر نجس موبائیل کے ساتھ نماز بھی ادا کی جاسکتی ہے ۔ اور اگر دوبارہ اس پر نجاست آتی ہے تو صرف کور کو پانی سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔
حوالے :
رساله آموزشی، ج1، ص 31 و ص 50
استفتاء از دفتر معظم له، باب طهارت، م 2 و 20 و 22
تحریر المسائل، ص 33، م 68 و ص 53 و 54، م136 و 138
استفتائات استان ها، بخش استفتائات نمایندگی ها

Add comment


Security code
Refresh