فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 04 December 2024

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

303333
آیۃ اللہ سید محمد باقرالصدر(رہ) کے اھل خانہ سے ملاقات
سب سے پھلے تو میں آپ اور ديگر خواتین خصوصا آپ کے محترم صاحبزادوں اور صاحبزادیوں کی خدمت میں خوش آمدید عرض کرتے ھوں۔
ھم، شھید آیۃ اللہ سید محمد باقر الصدر مرحوم کے وجود پر ان کی علمی، جھادی اور فکری شخصیت کی وجہ سے فخر کرتے ہیں اور آپ پر بھی فخر کرتے ہیں؛ کیونکہ آپ نے گزشتہ دو عشروں سے زیادہ کے عرصے میں بھت زیادہ مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا ہے، بھت زیادہ سختیاں اٹھائی ہیں لیکن صبر سے کام لیا ہے۔ آپ کا تعلق عظیم خاندان سے ہے، صبر، کرم اور عظمت آپ کے خاندان کی خصوصی صفات ہیں۔ آیۃ اللہ صدر کی شھادت کے بعد آپ نے ان کٹھن حالات میں نجف میں زندگی گزاری؛ اس کے بعد آپ کی ان بچیوں کے شوھر شھید ھوئے اور آپ میں سے ھر کوئی کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ھوا؛ لیکن آپ لوگوں نے ان سب کو برداشت کیا۔ حقیقت میں آپ کا صبر ھم لوگوں کے لیے بھت زیادہ قابل قدر ہے۔ آپ کو بتاؤں کہ میں ھمیشہ دور سے آپ لوگوں کے لیے دعا کرتا رھا ھوں اور میں جانتا ھوں کہ آپ لوگوں نے کیا مشکلات اور سختیاں برداشت کی ہیں۔ خداوند متعال اس عزیز شھید یعنی شھید سید محمد باقرالصدر مرحوم ، آپ کے دامادوں اور شھید صدر کے بیٹوں رضوان اللہ تعالی علیھم کے درجات کو بلند فرمائے۔ ان خواتین نے بھی اس خوف اور گھٹن کے ماحول میں صبر کیا اور ان کی جوانی کے ایام میں ان کے شوھروں کو شھید کر دیا گیا اور ان کے بچے باقی رہ گئے، خدا کے نزدیک ان کی بھت قدر و منزلت ہے۔ آپ نے جو صبر کیا ہے وہ خدا کے نزدیک بھت گرانقدر ہے۔ ان شاء اللہ خداوند متعال اپنے اجر سے دنیا اور آخرت میں آپ کو نوازے گا۔
... میں سنہ 1957 میں عراق گیا اور وھیں میں نے جناب سید محمد باقر الصدر کو دیکھا۔ اس وقت وہ کافی جوان تھے، تقریبا پچیس سال کے تھے۔ اس وقت بھی وہ اپنے فضل و کرم کے لیے مشھور تھے۔ اس وقت میں نوجوان تھا اور میری عمر تقریبا اٹھارہ سال تھی۔ الحمد للہ آپ کے خاندان کے تمام افراد بھت زیادہ استعداد اور صلاحیت کے مالک تھے؛ جیسے مرحوم جناب رضا، جناب موسی۔
... اسلامی انقلاب کے اوائل میں جب آیۃ اللہ صدر کی شھادت کی خبر ھم تک پھنچی تو بڑا صدمہ ھوا۔ اسلامی نظام اور اسلامی معاشرے کے لیے شھید صدر حقیقت میں ایک فکری ستون تھے۔ اسلامی انقلاب سے پھلے ھی ھم ان کی کتابوں اور بڑی ھی گرانقدر سرگرمیوں سے واقف تھے۔ پھر جب اسلامی انقلاب کامیاب ھوا تو انھوں نے بھت اچھے پیغامات بھیجے۔ شھید صدر سے بھت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ خدا لعنت کرے صدام پر، الحمد للہ کے ان لوگوں(صدام اور اس کے گرگوں) کی بیخ کنی ھو گئي۔
شھید صدر حقیقی معنی میں نابغۂ روزگار شخصیت کے مالک تھے۔ اسلامی اور فکری مسائل، فقہ و اصول اور دیگر علوم میں ماھرین کی تعداد بھت زیادہ ہے، لیکن نابغۂ روزگار شخصیات بھت کم ہیں۔ شھید صدر ان افراد میں سے تھے جو حقیقت میں نابغۂ روزگار ہیں۔ ان کا ذھن اور ان کے افکار، دوسروں کی فکری رسائي سے بھت آگے تھے۔ بحمد اللہ انھوں نے بھت اچھے تلامذہ کی تربیت بھی کی۔
آیۃ اللہ سید محمد باقرالصدر کے اھل خانہ سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی کی تقریر سے اقتباس) 2004/5/29)

Add comment


Security code
Refresh