فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 04 December 2024

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

آپ ایک جلیل القدر عالم ، مدافع بلند مرتبہ مکتب اھلبیت (ع)، فقیہ ، اصولی ، ادیب ھیں۔آپ فقھی و اصولی نظریات میں اپنی دقت نظر و تتبع میں کم نظیر ھیں ۔

زندگی نامہ

آپ ۱۳۰۰ ھ ش میں مشھد مقدس میں متولد ھوئے ادبیات تمام کرنے کے بعد سطح کو مرحوم آیة اللہ شیخ محمد نھاوندی سے پڑھا مرحوم آیة اللہ مرزا مھدی اصفھانی و آیة اللہ آشتیانی کے درس خارج میں شرکت کرکے کسب علم و فیض کیا ۔

 علوم عقلیہ ، فلسفہ ، اور حکمت کو مرحوم مرزا ابوالقاسم الٰھی اور مرزا مھدی اصفھانی سے پڑھا ۔  تحصیل کوجاری رکھنے کی غرض سے ۲۷ سال کی عمر میں نجف کارخ اختیار کیا ۔ اور مرحوم آیة اللہ العظمیٰ مرزا عبد الھادی شیرازی اور آیة اللہ العظمیٰ حکیم اور خصوصاً آیة اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم خوئی کے دروس میں شرکت کرنے کا شرف حاصل کیا ۔ آپ مرحوم آیة اللہ العظمیٰ خوئی کے برجستہ شاگردوں میں سے تھے۔

 آپ نے سطح کے دروس کی تدریس کے بعد ۱۳۷۸ ھ ق سے فقہ و اصول کا درس خارج دینا شروع کیا اور تقریباً ۱۲ سال تک نجف میں سلسلہ جاری رکھا ۔

ایران واپس آنے کے بعد ۱۳۹۰ ھ ق سے مشھد مقدس میں تدریس شروع کی اور ایک سال بعد قم  آگئے ۔ ان دنوں فقہ و اصول کا درس خارج دے رھے ھیں ۔آپ کا درس حوزہ علمیہ قم کا پر رونق ترین درس ھے۔ 

Add comment


Security code
Refresh