بہت سے مفسرين نے كہا ہے كہ كو ہ جو دى جس كے كنارے كشتى نوح علیہ السلام آكر لگى تھى اور جس كا ذكر قرآن ميں آيا ہے وہى مشہور پہاڑہے جو موصل كے قريب ہے ،بعض دوسرے مفسرين نے اسے حدود شام ميں يا '' آمد '' كے نزيك يا عراق كے شمالى پہاڑسمجھا ہے۔
كتاب مفردات راغب نے كہا ہے كہ يہ وہ پہاڑ ہے جو موصل اور الجزيرہ كے درميان ہے ''الجزيرہ'' شمالى عراق ميں ايك جگہ ہے اور يہ ''الجزائر''يا ''الجزيرہ ''نہيں جو آج كل مشہور ہے ،بعيد نہيں كہ ان سب كى بازگشت ايك ہى طرف ہو كيونكہ موصل ،آمد اور الجزيرہ سب عراق كے شمالى علاقوں ميں ہيں اور شام كے نزديك ہيں_بعض مفسرين نے يہ احتمال ظاہر كيا ہے كہ جودى سے مراد ہر مضبوط پہاڑ اور محكم زمين ہے، يعنى كشتى نوح ايك محكم زمين پر لنگر انداز ہوئي جو اس كى سواريوں كے اترنے كے لئے مناسب تھى ليكن مشہور معروف وہى پہلا معنى ہے۔ (مزيد نفصيلات كے لئے رجوع كريں تفسير نمونہ جلد5 269﴾
كوہ جودى كہاں ہے ؟
- Details
- Written by admin
- Category: حضرت نوح (ع) کا واقعہ
- Hits: 444