انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے سعودی عرب میں بھوک ھڑتال قیدیوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے ۔پریس ٹی وی کی آج کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ
سعودی عرب میںبھوک ھڑتال قیدیوں کی تعداد ایک سو بیس تک جاپھنچی ہے ۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کھنا ہے گذشتہ ھفتے ستّر قیدیوں نے سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بھوک ھڑتال کا آغاز کیا تھا اور اب ان بھوک ھڑتال قیدیوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو بیس ھوگئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قیدیوں کے ساتھ اپنایا جانے والا ناروا سلوک قیدیوں کی بھوک ھڑتال کا باعث بنا ہے اور سعودی عرب میں قیدیوں کو بنیادی سھولیات بھی میسر نھیں ہیں اور قیدی برسوں سے بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں بدترین حالات میں قید ہیں ۔