رپورٹوں کےمطابق طالبان کےترجمان نے کھا ہے کہ طالبان آج قطرميں امریکی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ طالبان کےترجمان
محمدنعیم نے قطر میں اعلان کیا کہ آج بروز جمعرات ھونے والےاجلاس میں افغان حکام شرکت نھيں کریں گے۔ امریکی وفد بدھ کے دن قطر پھنچ چکا ہے اور وہ دوحہ میں افغان حکام سےبھی ملاقات کرےگا۔ امریکی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان کےساتھ مذاکرات جمعرات کے دن دوحہ ميں ھوں گے۔ ایک افغان عھدیدار نے رائٹر نیوزایجنسی کو بتایا ہے کہ افغان حکام طالبان کو دی جانے والی سرکاری حیثیت سے راضی نھيں ہيں۔ قطر میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی اور دوحه میں طالبان کا دفتر کھولے جانے کے پیش نظر طالبان کے ساتھ امریکی مذکرات کو علاقے میں ایک نئے فتنے کا پیش خیمہ قرار دیا جارھا ہے۔