www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

الجزائر کے ایک اخبار نے دھشت گردوں کو شام بھیجنے کے سلسلے میں صھیونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد کی سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق الجزائر کے ایک اخبار " الفجر " نے دھشت گردوں کو شام بھیجنے کے سلسلے میں الجزائر میں صھیونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد کی سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔اس اخبار کے مطابق موساد تنظیم نوجوانوں کو جمع کرنے اور ان کو شامی عوام کے مقابل جنگ میں مسلح دھشت گردوں کا ساتھ دینے کے لئے شام بھیجنے کے سلسلے میں انتھا پسند گروھوں کی مدد و حمایت کر رھی ہے۔اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشرقی سرحد سے الجزائر آنے والے انتھا پسند عناصر سے الجزائر کی سیکورٹی ایجنسیوں نے جو باز پرس کی ہے اس کے مطابق انتھا پسند گروہ شام میں جاری جنگ کے لئے الجزائر کے نوجوانون کو بھرتی کر رھے ہیں اور ان کو اس سلسلے میں صھیونی حکومت کی خفیہ تنظیم موساد کی مدد و حمایت حاصل ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh